مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45 ہزار 969 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا

ائیر فورس کو

اسلام آباد: مودی حکومت نے اپنی ہی ائیر فورس کو 45 ہزار 969 کروڑ کا ٹیکہ لگا دیا۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بھارتی کمپنی ہندوستان ایرونا ٹکس لمیٹڈ ائیر فورس کو  6 اعشاریہ 25 بلین ڈالر ٹھیکے سے نوازا۔ بی جے پی حکومت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے تیجا جہاز لینے پر مجبور کیا، ہندوستانی نیوی پہلے دن ہی ان جہازوں کو تکنیکی مسائل کی وجہ سے مسترد کر چکی تھی۔

تیجا جہاز ہندوستانی مگ 21 جہازوں کے نعم البدال کے طور پر متعارف کرائے جا رہے ہیں۔ 1970 کے بعد سے مگ 21 کے حادثات میں 170 سے زیادہ پائلٹ اور 40 عام شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔

بھارتی ایوی ایشن سسٹم انڈسٹری غیر معیاری پیداوار، مسلسل ناکامیوں کی وجہ سے دنیا میں بدنام ہے، چین کا متبادل متعارف کروانے والا بھارت 26 سال میں اپنے تیار کردہ جہاز کی کینوپی کا فالٹ تک درست نہ کر پایا۔

امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کے مواخذے کا ٹرائل آگے بڑھانےکی منظوری دے دی

مگ 21 کے فرسودہ بیڑے کی جگہ متعارف تیجا جہازوں میں سے اب تک 60 فیصد گراو¿نڈ ہوچکے ہیں۔ مودی حکومت اور بھارتی ائی رفورس کا 27 جنوری کو تیجا جہاز استعمال نہ کرنا اس کی ناکامی کا عکاس ہے۔

پاکستانی شاہینوں نے پاکستان میں تیار جے ایف 17 تھنڈر سے بھارتی سورماؤں کا خواب چکنا چور کیا۔ پاکستانی شاہینوں نے مگ 21 اور ایس یو 30 کو نشانہ بنایا،

پاکستان کی یہ کامیابی پاکستانی ایوی ایشن انڈسٹری کی مہارت اور پیشہ وارانہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ پاکستان سے شکست بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری پر ایک سوالیہ نشان بھی ہے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں