پیر, مئی 23, 2022
آج کل
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر
No Result
View All Result
آج کل
No Result
View All Result
Home اہم خبر
منی بجٹ پر قومی اسمبلی میں گرما گرمی، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

منی بجٹ پر قومی اسمبلی میں گرما گرمی، اپوزیشن حکومت پر برس پڑی

ویب ڈیسک by ویب ڈیسک
دسمبر 29, 2021
in اہم خبر
0
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ترمیمی فنانس بِل (منی بجٹ) پیش کیے جانے پر حکومت کا بھرپور مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ مِنی بجٹ بل اور اسٹیٹ بینک بل آرہاہے اس میں ہم خودمختاری سرنڈر کرنے جارہےہیں، ملک کی معاشی خودمختاری سرنڈر نہ کریں، خدا کے لیے نہ مِنی بجٹ لائیں اور نہ اسٹیٹ بینک بل لائیں، عوام کا احساس کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے قرضے لینے پر سابق حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ سُنا ہے کوئی مِنی بجٹ لایا جارہا ہے، مہنگائی، بے روزگاری اورگیس کی قلت نے عوام کا بُرا حال کررکھا ہے، مِنی بجٹ سے لوگوں کے دکھوں میں اضافہ ہوگا، سب کو مل کر اسے روکنا ہوگا۔

اس موقع پر  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان مالی مشکلات سے دوچار ہے، پاکستان کی مالی مشکلات کے پیچھے کون سے عوامل ہیں ان عوامل کو دیکھنے اور سنجیدہ بات کرنے کی ضرورت ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان کی معاشی خود مختاری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

شاہ محمود قریشی کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کی تاہم گنتی کرنے پر کورم پورا نکلا اور شاہ محمود نے خطاب جاری رکھا۔

بعد ازاں قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کچھ نہیں ہونے والا ، عمران خان ڈنکے کی چوٹ پر پانچ سال پورے کریں گے، منی بجٹ 12 کو پیش ہو  یا 15 جنوری کو کوئی قیامت نہیں آنی، منی بجٹ پاس ہوجائے گا۔

منی بجٹ میں کیا ہوگا؟

مہنگائی سے کچلے عوام کو مزید کچلنے کے لیے منی بجٹ جلد آ رہا ہے، پیٹرول پر ڈیولپمنٹ لیوی نامی ٹیکس مزید بڑھا کر 30 روپے کر دیا جائے گا۔

اس کے نتیجے میں پیٹرول مزید مہنگا کر کے حکومت عوام سے 356 ارب روپے اکٹھے کرے گی۔

اس کے علاوہ اربوں روپے کی ٹیکس چھوٹ بھی ختم ، 350 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگیں گے، 12 جنوری کو آئی ایم ایف کے آئندہ اجلاس سے پہلے ممکنہ طور پر یہ بل پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گا۔

حکومت 12 جنوری سے پہلے ترمیمی مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کر ے گی، آسان الفاظ میں بات یہ ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں منی بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جا رہا ہے اور یہ سب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی کڑی شرائط پوری کرنے کے لیے کیا جارہا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مقرر کردہ وزیر خزانہ شوکت ترین آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ماننے کا ذمہ دار ، نام لیے بغیر، سابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو گردانتے ہیں، مگر ذمہ دار کوئی بھی وزیر یا مشیر ہو ، حکومت اس سے بر ی الذمہ نہیں ہو سکتی۔

آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی قسط جاری کرنے کے لیے اپنی شرائط پر عمل درآمد کی یقین دہانی حاصل کی ہے۔ ان شرائط کے تحت 350ارب روپے کے ٹیکس استثنیٰ ختم کرنا ہوں گے، سادہ بات یہ ہے کہ پاکستانی عوام سے 350 ارب روپے کے نئے ٹیکس وصول کیے جائیں گے۔

ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5 ہزار 829 ارب روپے سے بڑھا کر 6 ہزار 100 ارب روپے مقرر کرنا ہو گا۔ پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی مد میں 600 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف تھا، آئی ایم ایف نے اسے کم کرکے 356 ارب روپے کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس کے علاوہ ترقیاتی بجٹ میں200 ارب روپے کی کمی کرنا ہوگی، بجلی کے بلوں میں اضافہ ہو گا لیکن آہستہ آہستہ۔

منی بجٹ کے بعد مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا جس میں متوسط طبقے کیلئے خود کو سنبھالنا مزید مشکل ہوجائے گا۔

Tags: اپوزیشنترمیمی فنانس بِلقومی اسمبلیمنی بجٹ
ShareTweet
Previous Post

وزیراعظم عمران خان نے قرضے لینے پر سابق حکمرانوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

Next Post

رونالڈو کے مجسمے نے بھارت میں نیا تنازع کھڑا کردیا

ویب ڈیسک

ویب ڈیسک

Next Post
رونالڈو کے مجسمے نے بھارت میں نیا تنازع کھڑا کردیا

رونالڈو کے مجسمے نے بھارت میں نیا تنازع کھڑا کردیا

Discussion about this post

تازہ ترین

سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں: محمد حارث

سخت محنت کو اپنا شعار بنانا چاہتا ہوں تاکہ زندگی میں آگے بڑھ سکوں: محمد حارث

مئی 22, 2022
عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم

عمران خان اگر ملک میں خانہ جنگی کروانا چاہتا ہیں تو یہ اس کی بھول ہے: وزیراعظم

مئی 22, 2022

ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟
ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟

مئی 18, 2022
گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟
ایڈیٹوریل

گرمی کے موسم میں پہناوا کیسا ہوناچاہیے۔۔؟

مئی 16, 2022
نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا
ایڈیٹوریل

نظریاتی جنگ اور سوشل میڈیا

مئی 6, 2022
رجیم چینج میچ
ایڈیٹوریل

رجیم چینج میچ

اپریل 25, 2022

مقبول ترین

  • قرآن کریم کے حقوق

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہیجڑا کیسے پیدا ہوتا ہے ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • عیبوں پر پردہ ڈالنا کیوں ضروری ہے … ؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • اقبال کی شاعری میں تصورِ مردِ مومن

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • حیران کن خبر۔۔۔۔۔مرد نے بیٹی کو کیسے جنم دیا۔۔۔؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0

ضرور پڑھیں

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کیا جائے۔۔۔؟
سائنس و ایجادات

فیس بک کا ہیک اکاؤنٹ کیسے بحال کیا جائے۔۔۔؟

مئی 20, 2022
رشتوں کا تقدس ۔۔۔۔!
آج کل دین و دنیا

رشتوں کا تقدس ۔۔۔۔!

مئی 20, 2022
بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں۔۔؟
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں۔۔؟

مئی 19, 2022
دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟
ایڈیٹوریل

دیوار برلن کیوں بنی۔۔۔؟

مئی 18, 2022
آج کل

اقسام

  • PSL
  • PSL
  • SMB-سوشل میڈیا بائٹس
  • Uncategorized
  • آج کل دین و دنیا
  • آج کل منٹو
  • آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
  • آج کل کا دسترخوان
  • آج کل کے لئے لکھیں
  • اداریہ
  • امریکہ
  • انتخابات 2018
  • اہم خبر
  • ای پیپر
  • ایڈیٹوریل
  • بریکنگ نیوز
  • بزمِ شاعری
  • بین الاقوامی
  • پاک فوج
  • پاکستان کی خبریں
  • تازہ ترین
  • تصاویر
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • ستاروں کا حال
  • سلطنت عثمانیہ
  • سنہری قصے
  • سیاسی لوگ
  • شوبز
  • صحت
  • ضرور پڑھیں
  • قومی
  • کارٹون
  • کاروباری خبریں
  • کرکٹ
  • کھیلوں کی خبریں
  • محکمہ موسمیات
  • مزید
  • مشہور خبر
  • مقبول ترین
  • ورلڈ کپ 2019
  • ویڈیو

ٹیگز

AajKal Aajkalnews aajkalpk America Bollywood Election Imran Khan India international Islamabad Karachi Lahore Nawaz Sharif Pakistan PMLN PTI آج کا کارٹون آپ کا دن کیسا گزرے گا آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ افغانستان اپوزیشن بالی ووڈ بلاول بھٹو بھارت حکومت ستاروں کا احوال ستاروں کا حال ستارے سوشل میڈیا سپریم کورٹ شاہ محمود قریشی شہباز شریف شیخ رشید عثمان بزدار عمران خان فواد چوہدری مریم نواز نواز شریف وزیراعظم وزیراعظم عمران خان پاکستان پی ایس ایل کارٹون کراچی کورونا وائرس
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • صحت
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس و ایجادات
  • PSL
  • ای پیپر

© 2021 - Powered by @ Madbox Solutions

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Add New Playlist