ترک وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ترک وزیر خارجہ
Loading...

اسلام آباد: ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو وفد کے ہمراہ تین روزہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ترک وزیر خارجہ میولت چاواشولو دورے کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور اپنے ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ملاقاتیں کریں گے۔ترک وزیر خارجہ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

Loading...

گڈو پاور پلانٹ کا سرکٹ بریکر غلط طریقے سے بند کرنے پر بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا

اڑھائی سال میں وزیر خارجہ کا یہ تیسرا دورہ پاکستان ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ دیرینہ تاریخی، ثقافتی تعلقات باہمی اعتماد اور وقار پر قائم ہیں۔وفد میں ترک ڈرامے ارطغرل غازی میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار بھی شامل ہیں۔

(Visited 7 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں