آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 13th December 2020)

Loading...

حمل
ابھی تک حالات بہتر نہیں ہو سکے۔ آپ کی پریشانی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک آپ سچے دل سے توبہ کرکے اپنے معاملات درست نہیں، کرتے حقوق العباد کے حوالے سے۔

ثور
آپ مایوس کیوں ہو رہے ہو۔ کیوں اپنے اللہ پاک پر بھروسہ نہیں کر رہے اچھے دن نہیں رہے تو بُرے بھی نہیں رہیں گے۔ ان شاءاللہ جلد سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔

جوزہ
آپ جب اپنی روحانی قوتیں اجاگر کرنے میں کامیاب ہوگئے تو ایک بھی پریشانی برقرار نہیں رہے گی۔ نماز کو پکڑیں اور زبان پر یاحی یا قیوم کا ذکر کثرت سے جاری رہے۔

سرطان
آپ کی دلی خواہش ان شاءاللہ ضرور پوری ہو گی جب آپ کے ذات الٰہی سے رشتے مضبوط ہوں گے۔ یہ آپ نے کرنے میں وہ آپ جانتے ہیں کہ آپ کے اندر کیا مسئلے ہیں۔ ان کو حل کریں بس۔

اسد
حقوق العباد کے حوالے سے جہاں جہاں پر غلطیاں ہوئی ہیں۔ انکو فوری ٹھیک کرکے اللہ پاک سے معافی مانگیں۔ وہ ضرور آپ کو مشکل سے نکال دے گا۔ اس لئے توبہ کرنے کا عمل برقرار رکھیں۔

سنبلہ
آج اللہ پاک کا نام لے کر اپنے نیک مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں اور دعا کریں گے تو ان شاءاللہ اپنے مقصد میں کامیابی مل جائے گی، لیکن نیت صاف ہونی چاہیے۔

Loading...

میزان
اللہ نے چاہا تو کسی بڑے کام میں آسانی پیدا ہوگی اور غیر متوقع طور پر اہم خبر بھی مل سکتی ہے جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا۔ بس اب خود سے کوئی قدم نہ اٹھائیں۔

عقرب
آپ نے پچھلے دنوں کافی مشکل اور سخت وقت گزارہ ہے۔ اللہ پاک سے بڑی امید ہے کہ اب مشکلات آسانیوں میں بدل جائیں گی اور آپ کو ذہنی سکون بھی نصیب ہوگا۔

قوس
آپ جسبھی معاملات میں مشکلات کا شکار ہیں اس کو دور کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنی اصلاح ضروری ہے اور ہر اس کام سے دور ہو جائیں جو شرعی طور پر بالکل ناجائز ہے۔

جدی
دعا کریں اللہ پاک آپ کے لئے کوئی بہتر سلسلہ پیدا فرما دے۔ اس وقت تو ستارہ مشکل میں ہے اور شاہد آپ کی غلطیوں کی وجہ سے ایسا ہے۔ آپ اس طرف توجہ نہیں دے رہے۔

دلو
آپ کے ساتھ اس وقت جو بھی ہو رہا ہے۔ انشاءاللہ اس کا ازالہ ضرورہو سکے گا۔ آپ خاموشی سے صرف اچھے وقت کا انتظار کریں اور اپنے سارے معاملات سپرد اللہ کر دیں۔

حوت
جو لوگ کسی بھی ایسے کام کو لے کر پریشان تھے۔ جو ان کو بڑا مشکل لگ رہا تھا تو میرے اللہ نے چاہا تو وہ اب آسان ہو جائے گا اور سب سے بڑی بات مخالفت کا سلسلہ رک سکتا ہے۔

(Visited 53 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں