صدر ٹرمپ کو 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہٹانے کی قرارداد منظور

ترمیم کے ذریعے
Loading...

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کے مواخذے کے لیے چند ریپبلکنز بھی ڈیموکریٹس کے ساتھ مل گئے،

امریکی پارلیمنٹ میں 25 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے صدر ٹرمپ کو ہٹانے کی قرارداد منظور کر لی گئی ، ادھر نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کےتحت صدر ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔

صدر ٹرمپ کی صدارت کے آخری ایام ان پر بھاری پڑ گئے، وقت سے پہلے عہدہ چھوڑنے کا خطرہ منڈلانے لگا۔ امریکی نائب صدر مائیک پنس نے 25 ویں آئینی ترمیم کے تحت ٹرمپ کوعہدے سے ہٹانے سے انکار کر دیا۔

Loading...

ڈونلڈ ٹرمپ نے استعفی نہ دیا تو مواخذے کی کارروائی ہوگی، نینسی پلوسی

ان کا کہنا تھا امریکی صدر کو 25ویں آئینی ترمیم سے ہٹانے سےغلط روایات جنم لیں گی۔ وہ نہیں سمجھتے کہ25ویں آئینی ترمیم امریکی آئین سےمطابقت رکھتی ہے۔

ادھر صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ مواخذے کی کوشش مضحکہ خیز اور انتقامی کارروائی ہے، کیپٹل ہل ہنگاموں سے پہلےان کی تقاریر متوازن تھیں، یہ وقت پرامن رہنے اور جذبات پر قابو رکھنے کا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ 25ویں ترمیم سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔

(Visited 5 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں