ناخنوں پر ایسے نشان کس چیز کی علامت ہیں…. ؟

ناخنوں پر
Loading...

اکثر لوگوں کے ناخنوں کی جڑ کے قریب سفید رنگ کے نشانات ہوتے ہیں۔ جو دیکھنے میں چاند کی طرح معلوم ہوتے ہیں لیکن لوگ اس بات سے بے خبر ہوتے ہیں کہ یہ نشان کس چیز کی علامت ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ناخنوں کی جڑ کے قریب اس طرح کا نشان مختلف بیماریوں کی نشاندہی کرتے ہیں یہ نشان ٹشوز  کا حصہ ہوتے ہیں۔ جہاں ناخنوں کی سطح سخت کرنے والےخلیے بنتے ہیں جبکہ یہاں شریانیں اور اعصاب بھی ہوتے ہیں۔

صحتمندی کی علامت

ہاتھ کے انگوٹھے میں عموما نمایاں طور پر نظر آنے والا سفید رنگ کا چاند کی طرح کا نشان صحت مند ہونے کی علامت ہے۔ جب کہ دوسرے انبیاء پر یہ نشان چھوٹے ہوتے ہیں۔

خواتین کی انگلیوں کی مدد سے آپ یہ بات جان سکتے ہیں ۔۔۔۔؟

نشان کی رنگت تبدیل ہونا

اگر آپ کے ناخنوں میں موجود سفید نشانات کی رنگت بدلنا شروع ہو جائے تو یہ کسی بیماری کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ اس صورت میں پہلے ہی کسی ڈاکٹر سے رابطہ کر لیں تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں۔

Loading...

رنگت کیوں تبدیل ہوتی ہے

ناخنوں پر موجود نشانات کی رنگت تبدیل ہونے کی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ان میں سے ایک وجہ شوگر بھی ہے اگر شوگر کی زیادتی ہو جائے تو یہ سفید رنگ نیلے رنگ میں بدل جاتا ہے۔ اگر آپ بہت زیادہ فلورائیڈ کا استعمال کر لیں تو یہ سفید نشانات بھرے یا کالے رنگ کے ہو جاتے ہیں۔

جو لوگ گردوں کے امراض کا شکار ہوتے ہیں ان کے پورے ناخن کا رنگ بدل جاتا ہے یعنی آدھا ناخن سفید رنگ کا ہو جاتا ہے اور آدھا بھورے رنگ کا اس طرح کے ناخن کو ہاف اینڈ ہاف نیل کہا جاتا ہے اور اگر یہی نشان سرخ رنگ میں بدل جائے تو دل کے مسائل کی نشاندہی کرتا ہے۔

اگر یہ سفید نشانات ختم ہو جائیں

کچھ لوگوں کے ناخنوں پر سفید نشان ختم ہوجاتے ہیں اس صورت میں پریشانی کی بات نہیں ہیں اور ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے اگر ایسا ہوتا بھی ہے تو وہ یا تو ڈپریشن یا خوراک کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ جو لوگ تھکاوٹ اور جسمانی کمزوری کا شکار رہتے ہیں ان کے ساتھ اس طرح کا مسئلہ ہو سکتا ہے ان چاہیے کہ اس صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرلیں۔

(Visited 917 times, 15 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں