آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 13th February 2020)

حمل
آج کافی دنوں کے بعد دل و دماغ پر جاری ٹینشن ان شاءاللہ کم ہو سکے گی اور آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے۔ اس وقت تبدیلی کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔

ثور
گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ بس مکمل توکل سے کام لیں۔ اور اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں تاکہ کامیابی حاصل ہو اور اولاد کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی کم ہو گی۔

جوزہ
جو لوگ کسی بھی معاملے میں گرفتار تھے۔ ان شاءاللہ آج اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں گے اور مقدمے انکوائری میں پھنسے ہوئے بھی تیزی سے اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔

سرطان
ان دنوں آپ کو اپنے گھر پر خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے اور کسی بھی معاملے میں درگزر سے کام لیں گے تو زیادہ بہتر ہے، تاکہ کسی بُرے نقصان سے بچ سکیں۔ یہ بہت ضروری ہے۔

اسد
جو لوگ آپ کو کئی دنوں سے تنگ کر رہے ہیں۔ وہ انشاءاللہ اب خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے اور ایک ایسا سلسلہ بھی سامنے آ سکتا ہے جو آپ کے لئے بہت شاندار ثابت ہوگا۔

سنبلہ
آپ جن مسئلے کو اپنے سر پر سوار کئے ہوئے ہیں۔ اس میں کوئی بڑا خطرہ نہیں ہے۔ صرف وہم ہے۔ آپ بس آج ہر ممکن اپنے معاملات کو دیکھیں اور روزگار پر توجہ ضرور دیں۔

loading...

میزان
اچھے بُرے کی تمیز آپ نے خود کرنا ہے اور آپ کو اندازہ بھی ہوگا کہ کوئی آپ کے ساتھ کیسے چل رہا ہے۔ اس وقت تو آپ خود غلط سمت سفر کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

عقرب
جو مشکل تھی وہ ان شاءاللہ کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے اور آپ کی جان کو سکون نصیب ہوگا، البہت اپنوں سے دوری دینے والا ستارہ آج کل حرکت میں اس طرف توجہ ضرور دیں۔

قوس
مالی طور پر آج ان شاءاللہ کسی طرف سے فائدے کی خبر آ سکتی ہے۔ آپ کو جس طرف سے کوئی مسئلہ تنگ کر رہا تھا۔ وہ بھی اب دور ہونا شروع ہو رہا ہے۔ اچھی خبریں ملیں گی۔

جدی
جہاں سے توقع نہیں تھی۔ اس طرف سے فائدہ حاصل ہوگا اور جن سے امید تھی وہ چکر دے جائیں گے۔ آج کا دن بڑا غیر متوقع اور غیر متوقع فیصلوں کا بھی ہو سکتا ہے ، توجہ دیں۔

دلو
آج اچھا دن رہے گا۔ ایک پرانی آرزو پوری ہونے کا امکان۔ اور توقع سے زیادہ بہتری کی خبریں موصول ہو سکتی ہیں جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اب ایسا کر سکتے ہیں۔

حوت
خواتین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اور صدقہ بھی دیں۔ مرد حضرات کو آج کسی جانب سے کسی کام کی پیشکش ہو گی۔ جن کی ان کو توقع بھی نہ تھی۔ مالی حوالے سے اب نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔

(Visited 64 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں