گلوکار عاطف اسلم ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے

گلوکار عاطف
Loading...

کراچی: ایف بی آر نے گلوکار عاطف اسلم کو 5 کروڑ 80 لاکھ مالیت کا ٹیکس نوٹس بھجوادیا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم کی 2018 کی آمدنی کا آڈٹ کرنے کے بعد ایف بی آر کی جانب سے انہیں مبینہ طور پر 5 کروڑ 80 لاکھ ٹیکس نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ عاطف اسلم کو ٹیکس اداکرنے کے لیے ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اگر عاطف اسلم ایک ماہ کے اندر ٹیکس نہ جمع کراسکے تو ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردئیے جائیں گے اور ایف بی آر ان کے منجمد اکاؤنٹس سے ٹیکس وصولی کرے گا۔

loading...

برطانوی پولیس نے پریانکا چوپڑا کو وارننگ دے دی

واضح رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ کوئی فنکار ایف بی آر کی ریڈار پرآیا ہو۔ اکتوبر 2020 میں ایف بی آر نے گلوکار راحت فتح علی خان کی آمدنی کے ذرائع کی چھان بین کے لیے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

(Visited 7 times, 1 visits today)
Loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں