آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 14th December 2020)

Loading...

حمل
آج صبح ہی اپنے گھر سے نکلتے ہوئے اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ دے کر چلیں اور پھر کوئی کام کریں۔ ان شاءاللہ تو پھر کوئی مشکل تنگ کرنے کے قابل ہی نہیں رہے گی۔

ثور
بار بار کہا جا رہا ہے کہ مایوسی گناہ ہے۔ آپ ایسا ہی کر رہے ہیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ کریں۔ انشاءاللہ کوئی نقصان نہ ہوگا۔ صرف چند دن اور خاموشی سے گزارنے کی ضرورت ہے۔

جوزہ
جو کام مشکل نظر آ رہا تھا۔ اللہ کی رضا ہونی چاہیے وہ آسان ہو جائے گا اور کافی دنوں سے بُرے خیالات کا جو سلسلہ ہے امید ہے کہ وہ بھی کم ہو سکے گا، فکر مند نہ ہوں۔

سرطان
کوئی مخالفت کر سکتا ہے۔ آپ کو مسلسل چیک بھی کیا جا رہا ہوگا۔ اس لئے اپنا ہر قدم پھونک پھونک کر رکھیں، تاکہ ہر طرح کی پریشانی سے بحکم اللہ بچا بھی جا سکے۔

اسد
بار بار کہا جا رہا ہے کہ حقوق العباد کے حوالے سے معاملات ٹھیک کریں اور خود بھی شرارتوں سے باز آ جائیں، بحکم اللہ وقت اچھا لگتا ہے۔آپ کی محنت اور لگن کی ضرورت ہے بس۔

سنبلہ
اپنے اندر کے غصے کو نکال دیں اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی دعائیں پوری ہوں اور اس راستے سے واپس آ جائیں جو بالکل ناجائز ہے۔ معافی مانگنے اور معاف کرنا سیکھیں۔

Loading...

میزان
صورتحال بحکم اللہ اب تیزی سے بدل رہی ہے۔ امید تو بہت ہے کہ اس میں آپ کے لئے بہت کچھ ہے اگر آپ محسوس کریں تو اور آنے والی آفر کو غور سے چیک کریں کچھ تو اچھا ہے۔

عقرب
امید ہے کہ انشاءاللہ اب آپ کے ساتھ کچھ اچھا ہی ہونے جا رہا ہے اور جس مسئلے نے تنگ کیا ہوا تھا۔ اب اس سے بھی نجات مل سکتی ہے اور شائد کوئی نیا راستہ بھی آپ کے سامنے آ جائے۔

قوس
گھبرانے کی بالکل ضرورت نہیں ہے۔ ان دنوں وقتی ٹینشن ہے۔ اللہ سے بڑی امید ہے کہ آپ ایک دو روز میں ہی اس سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے اور کچھ رقم بھی ہاتھ آ سکتی ہے۔

جدی
زائچہ لگتا ہے کہ ابھی اچھی پوزیشن میں نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد ہی صورت حال کو انشاءاللہ ٹھیک کرنے کا سبب بن سکتا ہے اور نماز کی پابندی بھی کریں۔

دلو
آپ کو ابھی اپنی غلطیوں کا احساس ہی نہیں ہو رہا تو پھر پریشانیوں کے لئے خود کو تیار بھی رکھیں۔ اگر توبہ کر لیں گے تو ان شاءاللہ امید ہے کہ صورت حال آپ کے حق میں بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔

حوت
مخالفین سے اب بالکل بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اللہ پاک ہیں نا۔ پھر پریشانی کیسی ، امید تو بہت ہے کہ اب صورت حال مکمل طور پر آپ کے حق میں جلد ہو جائے گی۔ وہ بھی بہت جلد۔

(Visited 60 times, 1 visits today)
loading...
Advertisements

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں