ترک صدر طیب اردوان نے بھی کرونا ویکسین لگوا لی

اردوان

انقرہ: ترکی کے صدر طیب اردوان کو کرونا وائرس کی ویکسین لگا دی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان کو دارالحکومت انقرہ کے اسپتال میں کرونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا۔ ٹیلی گرام پر اپنے پیغام میں طیب اردوان نے کہا کہ انہوں نے بخیریت ویکسین لگوا لی ہے۔

صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی میں تاحال دو لاکھ 56 ہزار افراد کو ویکسین دی جاچکی ہے، بہت جلد تین کروڑ ویکسین چین سے ترکی پہنچنے والی ہے اور ملک کی تمام آبادی کو ویکسین لگا دی جائے گی۔

پچھلی حکومتوں نے انصاف کے نظام کو خراب کرکے لا قانونیت سے فائدہ اٹھایا

گھی کے بعد آئل کی قیمت میں بھی اضافہ
ترکی نے جمعرات سے طبی عملے کو چین کی تیار کردہ سینوویک ویکسین دینا شروع کردی ہے۔ اس کے علاوہ پورے ملک کے لیے ویکسینیشن کے منصوبے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ ترکی میں تاحال طبی عملے کے دو لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں