آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ – 15th December 2020)

Loading...

حمل
آج کا دن میرے اللہ نے چاہا تو اچھا ہی گزرے گا۔ ہو سکتا ہے کوئی اہم خواہش بھی پوری ہو اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہاں سے کوئی اہم اور اچھی خبر آ جائے۔

ثور
اپنے لئے خود بار بار مشکلات پیدا نہ کریں۔ صرف زبان کو ہی تالا لگا لیں گے تو کافی پریشانیوں سے ان شاءاللہ بچ جائیں گے۔ آج صرف جائز کام میں ہاتھ ڈالیں۔

جوزہ
آپ نے اپنے لئے خود مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں۔ اپنے اندر کے غصے کو پی لیں اور برداشت کرنا سیکھیں، جب تک ایسا نہ ہوگا زندگی میں مشکلات بھی ختم نہ ہو سکیں گی۔

سرطان
آج آپ کو اپنے لئے کوئی اہم فیصلہ کرنا ہوگا اور اللہ پاک سے خاص دعا کرنی بھی ہوگی کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے صرف وہ کر دے اور جن کا اندازہ ہے ان مخالفین سے دور رہیں۔

اسد
اگر کوئی پیشکش آئے تو غور کریں۔ استخارے کی مدد لیں پھر جو جواب آئے اس کے مطابق قدم اٹھا لیں، مگر زبان کو قابو میں رکھنے کا بھی مشورہ دیا جا رہا ہے۔

سنبلہ
کثرت سے تیسرے کلمے کا ورد کرتے رہا کریں۔ اس عمل سے ان شاءاللہ ساری پریشانیاں ضرور بھاگ جائیں گی اور اب نماز کی پابندی کرلیں۔ بہت سارا وقت برباد کر دیا ہے آپ نے۔

Loading...

میزان
آج مبارک دن ہے۔ امید اللہ تو بہت ہے کہ کسی جانب سے اچھی خبر سب معاملات کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، لیکن اب آپ کی محنت بھی اہم رول ادا کرے گی تو۔

عقرب
انشاءاللہ کوئی اچھا معاملہ ہی ہونے جا رہا ہے اور جو لوگ خود کو کسی بندش وغیرہ میں مبتلا سمجھتے ہیں وہ خود کو آزاد سمجھیں ایسا کچھ نہیں ہے، اگر رکاوٹ ہے بھی تو آپ کی غلطیوں کی وجہ سے ہے۔

قوس
آپ تو ایک مشکل سے نکلنے ہیں تو دوسری میں پھنس جاتے ہیں۔ کیا وجہ ہے، اس کے لئے استخارہ کر لینا زیادہ بہتر ہے۔ اور آپ کچھ وقت نکال کر ذکر الٰہی پر بھی توجہ دیں۔

جدی
صدقہ دیں ضروری ہے آپ کے لئے تاکہ جتنی بلائیں سر پر محسوس ہو رہی ہیں وہ ٹل جائیں۔ اس وقت صورت حال عجیب سی ہے۔ ایسی صورت میں کثرت یا حی یا قیوم کا ورد کریں۔

دلو
بار بار توبہ کرنے کا مشورہ پایا جا رہا ہے۔ زائچہ جس چیز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ وہ پریشانیاں آپ کی اپنی پیدا کرتا محسوس ہو رہی ہے۔ ان کی اصلاح جلد سے جلد کرنا بے حد ضروری ہے۔

حوت
آج شام تک میرے اللہ نے چاہا تو صورت حال بہتر ہو کر پریشانی سے نجات مل جائے گی اور روزگار کے حوالے سے بھی لاحق پریشانی انشاءاللہ ختم ہونے کے قریب ہوگی۔

(Visited 41 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں