33 سال سے صرف ایک چیز پی کر زندہ رہنے والی خاتون کی کہانی۔۔۔!

33 سال

یہ حیرانگی کی بات ہے کہ کوئی شخص صرف ایک چیز ہی کھا کر یا پینے سے کئی سال کیسے زندہ رہ سکتا ہے؟ لیکن آپ کو یہ بات سن کر حیرت ہوگی کہ ایک خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ 33 سال سے صرف چائے پر زندہ ہے.

اس خاتون کا تعلق بھارت سے ہے. اس خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے 33 سال سے چائے کے علاوہ کوئی چیز نہیں پی اور نہ ہی کچھ کھایا ہے. اس خاتون کا نام پھولن دیوی ہے. یہ ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﺭﯾﺎﺳﺖ ﭼﮭﺘﯿﺲ ﮔﮍﮪ ﮐﮯ ﺿﻠﻊ ﮐﻮﺭﯾﺎ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﻗﻊ ایک ﮔﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﺭﮨﺎﺋﺸﯽ ﮨﮯ۔ اور یہ اپنے گاؤں میں چاچی چائے والی کے نام سے مشہور ہے.

اس خاتون نے بتایا کہ جب وہ 17 سال کی تھی تو وہ سکول میں مختلف مقابلوں میں حصہ لیتی تھیں اور اسی دوران اس نے ہر چیز کھانا پینا ترک کر دی اس نے شروع میں چائے کے ساتھ صرف بسکٹ کھانے شروع کر دیے. لیکن دو سال بعد اس نے بسکٹ کھانا بھی چھوڑ دئیے اور صرف چائے پینا شروع دی.

loading...

قدیمی انسان سالن کیسے پکاتے تھے؟

اس کا کہنا ہے کہ شروع میں وہ دودھ والی چائے پیتی تھی لیکن ایک بار ہمارے گھر کے حالات ایسے ہوگئے کہ دودھ لانے کے پیسے نہیں تھے اور دودھ والے نے بھی قرضہ پر دودھ دینے سے انکار کر دیا اور پھر پھولن دیوی نے یہ فیصلہ کیا کہ وہ بغیر دودھ کی چائے پیا کرے گی. اس وقت سے اب تک وہ صرف قہوہ پیتی آ رہی ہے.

ایک اور حیران کن بات یہ ہے کہ اتنے سال سے قہوہ پیتی آرہی ہے اور اسے کوئی بیماری بھی لاحق نہیں ہوئی. ڈاکٹرز بھی حیران ہیں کہ وہ صحت مند کیسے ہے. وہ عام لوگوں کی طرح تمام دن گھر کے کام کاج کرتی ہے اور کھیلوں میں ابھی تک حصہ لیتی ہے. لیکن اس کی زندگی صرف ایک چائے کےسہارے کیسے چل رہی ہے.

(Visited 37 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں