65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کیلئے انسداد کرونا ویکسین کی رجسٹریشن کاآغاز 

ڈریپ

پاکستان میں 65 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کو کرونا ویکسین لگوانے کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے، کرونا ویکسین رجسٹریشن کے لیے شناختی کارڈ نمبر لکھ کر1166 پر میسیج کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ان شاء اللہ 65 برس اور زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین مارچ میں لگے گی۔

وزیراعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 65 سال سے زائد عمر والوں کو کورونا ویکسین لگانے کے لیے رجسٹریشن اسی ہفتے شروع ہو رہی ہے، تمام طبی عملے کی رجسٹریشن بھی اسی ہفتے شروع ہوگی۔

جو لوگ فوج کو گالیاں دیتے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، شیخ رشید

وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 85 لاکھ کے قریب ہے اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا لگائی جائے گی۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق تمام طبی عملے کی تعداد 12 لاکھ کے قریب ہے جبکہ پاکستان کو برطانوی ویکسین ایسٹرازینیکا کی 70 لاکھ ڈوزز مارچ کے وسط تک متوقع ہیں۔

حکام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایسٹرا زینیکا کی 1 کروڑ 70 لاکھ ڈوزز جون تک مل جائیں گی۔

(Visited 16 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں