آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 15th February 2020)

حمل
آپ کو اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لینا ہوگا کہ جس مقام پر کوئی غلطی تو نہیں ہو گئی اگر ایسا ہے تو فوری اس کی اصلاح کریں تاکہ اچھے وقت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

ثور
اپنوں کے ساتھ مخالفت کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ آپ آہستہ آہستہ اکیلے ہوتے چلے جا رہے ہیں جس کی وجہ طبیعت میں غصہ رہنے لگا ہے۔ اپنے معاملات کو سپرد اللہ کریں بس۔

جوزہ
زیادہ پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے جو آپ چاہ رہے ہیں وہ ضرور ہوگا ابھی تھوڑا انتظار کر لیں اور فضول کاموں سے جس قدر ممکن ہو خود کو دور رکھیں۔

سرطان
جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے اس کی وجہ جاننے کے لئے آپ کو استخارے کی مدد لینی ہو گی بے حد ضروری ہے ان دنوں معاملات ہاتھوں میں نہیں رہے کیا وجہ ہے۔

اسد
مخالفین آج کل پوری شدت سے اپنے کام میں گلے ہوئے ہیں آپ ان سے خود کو بس اپنے اللہ پاک سے مدد لے کر ہی بچا سکتے ہیں اس کے لئے یا حی یا قیوم کا ورد 500 بار روزانہ شروع کر دیں۔

سنبلہ
آپ جس پر ضرورت سے زیادہ اعتبار کر رہے ہیں۔ وہ شاہد اس قابل نہیں ہیں اپنے پاﺅں پر کلہاڑی مت ماریں اور فوری طور پر خود کو اس سے دور کرنا ہی ا ٓپ کے لئے بہتر رہے گا۔

loading...

میزان
آپ کو اپنی صحت کا خاص خیال رکھنے کی اشد ضرورت ہے اور جس طرف سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے اب وہ بڑھ سکتا ہے۔ آپ کی جانب سے بالکل بھی لاپرواہی نہ ہو۔

عقرب
اس وقت اپنوں سے زیادہ غیر آپ کے کام آ رہے ہیں اور آپ کے لئے اللہ پاک کی طرف سے آسانیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ آپ اب اپنے راستے کا تعین کر کے اس پر چلیں

مشتری
آپ ایک پل میں تولہ دوسرے میں ماشہ ہو جاتے ہیں آپ کو اندازہ ہی نہیں کہ کس قدر اچھا وقت ضائع کر رہے ہیں۔ حالانکہ آج اچھی طرف قدم اٹھائیں تو کامیابی مل سکتی ہے۔

جدی
دل کے ہاتھوں بے حد مجبور ہیں اور اندازہ ہی نہیں کر پا رہے کہ کس طرف سفر کرنا ہے جو بے حد خطرناک بات ہے اس وقت صرف سیدھے راستے رپ چلنا ہے ورنہ بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

دلو
آپ جس خواہش کے پیچھے بھاگ رہے ہیں اس کا ابھی پورا ہونا مشکل ہے تھوڑا سا انتظار کر لیں اور اللہ پاک کی جانب سے مل رہا ہے۔ اس کا ہر ممکن شکر ہی ادا کریں تو بہتر ہے۔

حوت
حالات ابھی فوری تبدیل نہیں ہو رہے البتہ آہستہ آہستہ صورتحال بدل رہی ہے آپ کو چاہئے کہ خود سے کوئی فیصلہ نہ لیں جو قدرتی طور پر آپ کے سامنے آئے اس کو رکھ لیں۔

(Visited 78 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں