پاکستان نے ترکش ایئرلائن پر جرمانہ عائد کردیا

Loading...

کراچی: کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکش ایئرلائن پر دوبارہ جرمانہ عائد کردیا۔

سول ایوی ایشن نے پاکستان آنے والی ترکی کی ایک پرواز پر کرونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث دوسری مرتبہ جرمانہ عائد کردیا ہے۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر شعبہ ایئرٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن پاکستانی ہوائی اڈوں پر کرونا سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئی جس کی وجہ سے ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

loading...

پنجاب پولیس کا تشخص بہتر کرنے کی ضرورت ہے، وزیراعظم

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ترکش ایئرلائن نے بی کیٹیگری کے حامل ممالک کے 2 مسافروں کو بغیر کورونا منفی ٹیسٹ کے پرواز میں جگہ دی۔ اس سے قبل ترکش ائرلائن کوسال 2020 کے اکتوبر میں بھی وارننگ اور جرمانہ کیا گیا تھا۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں