پارٹی فنڈنگ کیس: تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا

سینیٹ ٹکٹوں
Loading...

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن سے رجوع کر لیا ہے۔

درخواست گزار فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے۔

درخواست گزار فرخ حبیب نے الزام عائد کیا ہے کہ 19 جنوری کو پی ڈی ایم کا احتجاج پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے خلاف الیکشن کمیشن میں تحقیقات رکوانے کے لیے ہے۔ الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کارروائی کرے۔

Loading...

سابق صدر پرویز مشرف کی والدہ انتقال کر گئیں

میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کو 18 جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کا چیلنج بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کو فارن فنڈنگ کیس میں 18 جنوری کو طلب کر رکھا ہے۔

(Visited 10 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں