جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

جنوبی افریقا کی
Loading...

کراچی : جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی،38 رکنی سکواڈکو لے کر چارٹر فلائٹ کراچی پہنچی۔

مہمان ٹیم کے کرونا وائرس ٹیسٹ کیلئے سیمپل لئے جائیں گے اور قرنطینہ بھی رہے گی ۔مہمان ٹیم 13 سال بعد پاکستان آئی ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوٹیسٹ اور تین ٹی 20 میچزکھیلے جائیں گے،پہلا ٹیسٹ26 فروری سے کراچی میں ہوگا،دوسراٹیسٹ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مہمان ٹیم چارٹرڈ طیارے سے کراچی پہنچی ہے، ٹیم کی قیادت کوئنٹن ڈی کوک کررہے ہیں جب کہ ٹیم کے ہمراہ جنوبی افریقا کے آفیشلز بھی کراچی پہنچے ہیں۔

loading...

مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی لیکن سیریز سے قبل مہمان کھلاڑیوں کاکورونا ٹیسٹ ہوگا اور نتیجہ آنے تک وہ قرنطینہ کریں گے۔

مرغی کا دل لیکر انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی جاسکتی، شاہد آفریدی

 کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے والےکرکٹرز اتوار سے کراچی میں ٹریننگ کرسکیں گے، پہلے ٹیسٹ سے قبل دونوں ٹیموں کی ایک بار پھر کورونا ٹیسٹنگ ہوگی۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 جنوری سے ہوگا جس کے لیے پاکستان کی ابتدائی 20 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں 8 نئے کھلاڑی شامل ہیں۔

(Visited 24 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں