اداکار ورون دھون کب اور کس سے شادی کررہے ہیں…؟

اداکار ورون دھون

ممبئی : بالی ووڈ کے معروف اداکار ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی سے متعلق تمام تر تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ورون اور نتاشا بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے علی باغ میں 24 جنوری کے دن شادی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورون دھون اور نتاشا دلال کی شادی کی تقریبات کا آغاز 22 جنوری سے ہو گا اور 26 جنوری کو ممبئی میں ان کا گرینڈ ریسیپشن ہو گا جس میں بالی وڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

گلوکار عاطف اسلم ایف بی آر کے شکنجے میں آگئے

شادی کے اس موقع پر ورون دھون کی ہونے والی بیوی ڈیزائنر نتاشا دلال اپنا عروسی جوڑا خود ڈیزائن کریں گی جب کہ اداکار ورون دھون کنال راول کا ڈیزائن کردہ لباس پہنیں گے۔

ورون کی شادی کی تقریبات کا آغاز سنگیت نائٹ سے ہوگا جس میں سلمان خان، ارجن کپور، سارہ علی خان، ملائیکا اروڑا، جھانوی کپور، کرن جوہر اور دیگر بالی ووڈ شخصیات شرکت کریں گی۔

(Visited 13 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں