آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 17th February 2020)

حمل
وراثت یا لین دین کے معاملات میں اپنے ہوں یا غیر ان سے جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ اس لئے غصہ ٹھنڈا رکھیں۔ ورنہ اپنے دور ہو گئے تو برسوں میں بھی نہیں مل پائیں گے۔

ثور
جو لوگ کسی بھی نئے کام کی ابتدا چاہتے ہیں۔ میرے خیال سے ان کو ابھی چند دن صبر کر لینا چاہیے۔ پوزیشن زیادہ بہتر نہیں ہے۔ یہ نہ ہو کہ فائدے کی بجائے ہم نقصان کی جانب جائیں۔

جوزہ
اس وقت آپ کو جس چیز کی ضرورت ہے۔ وہ شائد ابھی نہ ملے مگر دل برداشتہ نہیں ہونا،چند دنوں کی بات ہے۔ پھر بہت کچھ آپ کے ہاتھوں میں آ سکتا ہے۔ آج صبر سے کام لیں۔

سرطان
تھوڑی سی صورت حال بحکم اللہ بہتر ہونا شروع تو ہوئی ہے مگر یہ کیسے ممکن ہے کہ آپ اپنے اللہ کو یاد بھی نہ کریں اور آپ کے سب کام ہو بھی جائیں۔ ابھی وقت ہے اللہ کی رسی کو پکڑ لیں۔

اسد
مارنے والے سے بچانے والا زیادہ طاقتور ہے۔ آپ پھر کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ ان دنوں چاہے کوئی کچھ بھی کر لے۔ میرے اللہ کے حکم سے وہ آپ کو ذرا سا بھی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

سنبلہ
اس وقت تبدیلی کا ایک خوبصورت سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ آپ چاہ کر بھی اس کو نہیں روک سکتے ہیں۔ اس لئے اللہ سے مدد مانگ کر خود کو اس کے لئے تیار کر لیں تو زیادہ بہتر ہے۔

میزان
آپ کئی معاملات سے تنگ آکر محسوس ہو گئے ہیں جو کہ گناہ ہے۔ میرے اللہ پاک کے نزدیک کچھ بھی ناممکن نہیں ہے۔ آپ اس کے سامنے اس کی حمد و ثنا بیان کرکے دست سوال کریں۔

عقرب
توکل بالکل نہ چھوڑیں او رکسی نے آپ کی نیکی کا کیا صلہ دینا ہے، یہ صرف اللہ پاک کی جانب سے ہی ملے گا۔ نیت نیک رکھیں، ان شآءاللہ جلد ہی دن بدلنے والے بھی ہیں۔

قوس
جب وقت بے کار گزاریں گے اور اللہ پاک کو یاد بھی نہیں کریںگے اور چاہیں گے کہ میرے سارے کام ہو جائیں تو یہ کیسے ممکن ہوگا۔ توبہ کرکے اللہ کے راستے پر جلد ہی واپس آ جائیں۔

جدی
اب صورت حال اللہ نے چاہا تو بدل جائے گی۔ آپ کے جو اپنے دور ہو گئے تھے پھر مطلب کے لئے واپس آ سکتے ہیں، کیونکہ ساری کی ساری عزت کا مالک تو میرا اللہ ہی ہے۔

دلو
عشق و محبت میں کچھ نہیں آپ کے لئے اور جسمانی کشش سے بھی توجہ کو ہٹائیں۔ آپ کیا کر رہے ہیں۔ آپ تو بڑے اچھے انسان ہیں۔ اس کو باہر نکالیں اور توبہ سے کام لیں۔

حوت
اللہ نے چاہا تو غیبی امداد ملنے کا سلسلہ جاری رہے گا اور مشکل کے بعد تو ویسے بھی راحت ہے ۔یہ میرے اللہ کا فرمان ہے۔ سمجھ لیں کہ اب مشکلات ختم ہونے والی ہیں وہ بھی جلد۔

(Visited 131 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں