کرونا وائرس سے مزید 56 افراد جاں بحق،1165 نئے مریض رجسٹرڈ

وائرس سے

اسلام آباد: کرونا وائرس سے 56 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی۔

پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 65 ہزار 989 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 165 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، سندھ میں 2 لاکھ 54 ہزار 286، خیبر پختونخوا میں 70 ہزار 123، بلوچستان میں 18 ہزار 954، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 943، اسلام آباد میں 42 ہزار 921 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 562 کیسز رپورٹ ہوئے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کا قرض پروگرام بحال کردیا

ملک بھر میں اب تک 85 لاکھ 31 ہزار 218 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 196 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 28 ہزار 545 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 662 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کرونا سے ایک دن میں 56 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 436 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 114، سندھ میں 4 ہزار 244، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 7، اسلام آباد میں 486، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 284 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں