شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں
Loading...

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیاہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد زخمی ہواجس کو گرفتار کرلیا گیا۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن اور آئی ای ڈیز بنانےکے ماہر تھے۔

Loading...

مودی حکومت نے بالا کوٹ بحران کو انتخابات کیلئے استعمال کیا، وزیراعظم

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔

(Visited 15 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں