انشاء للہ ان چوروں کو عمران خان کبھی این آر او نہیں دے گا، شہباز گل

Loading...

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ان چوروں کو کبھی این آر او نہیں دیں گے۔

ہم جس ملک میں رہتے ہیں وہاں آئین ہے نہ انصاف، مریم نواز

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ اسی وجہ سے یہ چیخ رہے ہیں۔ پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن میں ایک ایک اکاؤنٹ کا حساب دیا اور 40 ہزار دستاویزات جمع کرائیں، کوئی پیسہ کسی غیر ملکی سے نہیں لیا۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ صرف پاکستانیوں سے فنڈ اکٹھا کیا جس پر ہمیں فخر ہے۔ جب الیکشن کمیشن نے آپ لوگوں سے حساب پوچھا تو آپ نے جواب دیا، ہمارے ہاں ریکارڈ رکھنے کا رواج نہیں تھا، جواب تو اب آپ سے لیں گے۔

loading...

انہوں نے کہا کہ پتہ چلا کہ پہلے ملک کو بیدردی سے لوٹنے والوں کا جب سچ کھلنے لگا اور پکڑے گئے تو پاؤں پکڑ کر این آر او لیا، ملک سے فرار ہو گئے اور اس این آر او کی قیمت غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی سے ادا کی گئی۔ انشاء للہ ان چوروں کو عمران خان کبھی این آر او نہیں دے گا اور اسی وجہ سے یہ چیخ رہے ہیں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں