آپ نے وائی فائی کی سپیڈ کیسے بڑھا سکتے ہیں ۔۔۔؟

وائی فائی

موجودہ دور انٹرنیٹ کا دور ہے اور تقریبا ہر شخص انٹرنیٹ استعمال کرتا ہے۔ لیکن اگر یہ انٹرنیٹ کی سست رفتار ہوگا تو آپ کو اپنا کام کرنے میں دقت پیش آئے گی اور آپ کا وقت بھی ضائع ہوگا بعض اوقات آپ انٹرنیٹ کی سست رفتاری سے پریشان نہیں بلکہ ذہنی جنجھلاہٹ میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

سست رفتار انٹرنیٹ کو تیز کرنے کے لئے یہاں کچھ ٹپس بتائیں جارہی ہیں اگر آپ ان پر عمل کریں گے تو آپ اپنے وائی فائی کی سپیڈ کو بڑھا سکتے ہیں۔

روٹر کو صحیح جگہ پر رکھیں

آپ کو چاہیے کہ روٹر کو اپنے گھر کے درمیانی حصے میں رکھیں اور آپ کوشش کریں کہ آپ اس کو میں میز اور دیواروں سے دور رکھیں تاکہ آپ اس کا انٹینا آسانی سے اوپر سیدھا کر سکیں۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے ہمارے ہاتھ میں یہ لکیریں کیوں ہوتی ہیں…؟

ایک اور روٹر ضرور لیں

دوسرا روٹر استعمال کرنے سے آپ اپنے وائی فائی کے سگنلز کو زیادہ تیز کرسکتے ہیں اور آپ اس کو اپنے گھر میں کسی بھی جگہ پر رکھ سکتے ہیں اس کو گھر کے درمیانی حصے میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔

پاسورڈ ضرور رکھیں

آپ اس چیز پر نظر رکھیں کہ کون سی ڈیوائسز آپ کے انٹرنیٹ کو استعمال کر رہی ہیں کیونکہ آپ جتنی زیادہ ڈیوائسز کو انٹرنیٹ سے کنیکٹ کریں گے آپ کی انٹرنیٹ کی رفتار اتنی ہی سست ہوگی اس لیے ضروری ہے کہ غیر ضروری ڈیوائسز کو کنیکٹ ہونے سے بچانے کیلئے آپ اپنے وائی فائی پر پاسورڈ ضرور لگائیں۔

الیکٹرانک ڈیوائسز سے دور رکھیں

آپ اپنے روٹر کو ٹیلی فون ٹی وی اور دوسری جیسے کہ لائٹ سپیکرز مونیٹر ایل ای ڈی اور ایسی دوسری چیزوں سے دور رکھیں۔ آپ اپنے روٹر کو جتنا الیکٹرانک ڈیوائسز سے دور رکھیں گے آپ کا انٹرنیٹ اتنا ہی تیز چلے گا اس کے علاوہ وائرلیس، سپیکرز اور بلوتوتھ وغیرہ بھی وائی فائی کے سگنلز کو متاثر کرتے ہیں

(Visited 135 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں