آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 20th December 2020)

حمل
آپ کے آج کل آزمائشی سے دن چل رہے ہیں۔ آپ روزانہ کے حساب سے حسبِ توفیق صدقہ ضرور دیں تاکہ کوئی پریشانی تنگ نہ کر سکے۔ آج بس مخالفین سے دور رہیں۔

ثور
آج شام تک انتظار کرلیں۔ پھر حالات میں ان شاءاللہ بہتری آجائے گی۔ اب صورت حال بدلنے والی ہے۔ لیکن آج آپ کے لئے کوئی خاص خبر نہیں ہے ملی جلی کیفیت ہے۔

جوزہ
صدقہ اور توبہ دونوں کریں۔ آپ کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ مشکل ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ کوئی مسئلہ ضرور ہے درمیان میں تھوڑا سا غور کرکے تو دیکھیں۔

سرطان
نماز پر توجہ دیں۔ آپ نے لاپرواہی سے کام لے کر اپنے اندر کی روحانی قوت ختم کر دی ہے۔ یہ تب مضبوط ہوگی۔ جب آپ دوبارہ پٹڑی پر چل پڑیں گے اور اب جلدی کریں۔

اسد
حالات بتا رہے ہیں کہ آپ کئی معاملات میں رکاوٹوں کا شکار ہیں اور آپ کی تھوڑی سی محنت اور 1000مرتبہ اللہ کا ورد کرنے اور 500مرتبہ یاحی یا قیوم کا ورد کرنے سے ٹھیک ہو جائیں گے۔

سنبلہ
آج کا دن بڑا اچھا ہے۔ آپ کی شاہد ایک دلی مراد پوری ہوگی اور روزگار کے حوالے سے اب نئی صورت حال شاندار انداز سے آپ کے سامنے آ سکتی ہے بس تھوڑا سا انتظار۔

loading...

میزان
جن افراد نے روزگار کے حصول کے لئے سفر کرنا ہے، وہ اب تیاری کر لیں۔ امید ہے کہ کسی وقت بھی خوشخبری مل سکتی ہے۔ جو لوگ بیماری میں ہیں وہ صرف دعا سے کام لیں، بس۔

عقرب
بار بار روزگار میں تبدیلی کے اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ ان پر توجہ دیں۔ امید تو ہے کہ اس میں ان شاءاللہ آپ کے لئے بہتری ہی ہوگی۔ آج دوپہر تک ہی اس کا اندازہ ہو گا۔

قوس
کاروباری حضرات کے لئے اچھا دن ہے۔ پچھلے کافی عرصے سے ان کی زندگی میں نقصان کا جو سلسلہ جاری تھا۔ وہ اب ختم ہو رہا ہے۔ یہ سب ان شاءاللہ اب فائدے میں بدلے گا۔

جدی
آج اچھا دن ہے۔ کسی خاص مقصد میں کامیاب ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور ضرورت بھی ایسے پوری ہوگی کہ آپ حیران رہ جائیں گے۔ رقم بھی مل سکتی ہے۔

دلو
توبہ کر لیں اپنے ہر غلط معاملات سے۔ اس وقت آپ کو اگر نقصان پہنچا تو شاید برسوں میں بھی اس کا ازالہ ممکن نہیں ہے۔ آپ کو قسمت بار بار اچھے موقع فراہم نہیں کرے گی۔

حوت
اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ کھلا ہوا ہے۔ ان سے بچ کر چلنا ہے تو خود کو دور رکھیں اور کوشش کریں کہ صرف اپنے گھر اور روزگار پر توجہ برقرار رہے۔

(Visited 79 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں