کرونا وائرس سے 24 گھنٹے میں 48 اموات، 1772 نئے مریض رجسٹرڈ

افراد جاں بحق
Loading...

اسلام آباد: کرونا وائرس سے 48 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 24 ہزار 783 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 889، سندھ میں 2 لاکھ 37 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 78، بلوچستان میں 18 ہزار 640، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 892، اسلام آباد میں 40 ہزار 304 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 672 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انشاء للہ ان چوروں کو عمران خان کبھی این آر او نہیں دے گا، شہباز گل

ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 81 ہزار 688 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 604 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 78 ہزار 517 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 368 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

loading...

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 48 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 103 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 476، سندھ میں 3 ہزار 830، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 799، اسلام آباد میں 460، بلوچستان میں 191، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 245 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 9 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں