اسلام آباد میں اب تک کتنے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگ چکی ہے…. ؟

فرنٹ لائن

اسلام آباد: کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ہیلتھ ورکرز کیلئے جاری کرونا ویکسینیشن مہم کے دوران اب تک اسلام آباد کے کل 2239 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین لگ چکی ہے۔

کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پرلڑنے والے ہیلتھ ورکرز کیلئے جاری کرونا ویکسینیشن مہم کے دوران اب تک 2239 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین لگ چکی جبکہ کرونا ویکسینیشن کیلئے اسلام آباد کے 8726 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں جن میں سے 3751 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز ویکسینیشن کیلئے شیڈول میں ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں سی ڈی اے ہسپتال میں کرونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 914 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 261 کو ویکسین لگ چکے۔ پمزا سپتال میں کرونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 1989 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 725 کو ویکسین لگ چکی۔ پولی کلینک اسپتال میں کرونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 599 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں سے 149 کو ویکسین لگ چکی۔

پاکستان اور افغانستان میں امن خطے کے مفاد میں ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ   

آر ایچ سی بھارہ کہومیں کرونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 605 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز میں
سے144 کو ویکسین لگ چکے۔

آر ایچ سی ترلائی میں کرونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 1918 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزمیں سے847 کو ویکسین لگ چکے جبکہ فیڈرل جنرل ہسپتال چک شہزاد میں کرونا ویکسین کیلئے رجسٹرڈ 2701 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرزمیں سے 114 کو ویکسین لگ چکی۔

(Visited 10 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں