محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے پر چیئرمین پی سی بی کا موقف سامنے آگیا

کرکٹ چھوڑنے

لاہور: محمد عامر کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کا موقف بھی آگیا اور کہا کہ اس فیصلے سے افسوس ہوا، محمد عامر بہت اچھا کھلاڑی ہے لیکن اس نے خود فیصلہ کیا کہ وہ نہیں کھیلنا چاہتا ۔

احسان مانی نے کہا کہ محمد عامر ابھی نوجوان ہے، جب اس پر پابندی تھی تو پاکستان کرکٹ نے اس کا ساتھ دیا اور جب وہ کھیل میں واپس آئے تو اس وقت بھی اسے بہت سپورٹ کیا۔

چیئرمین نے کہا کہ عامر اب نہ کھیلنے کا فیصلہ کر چکے ہیں تو میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں کہ ان کے لیے مستقبل میں بہتری ہو،اُن کی وجہ سے بھی میڈیا پر بہت کچھ ہوا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میں بڑے پلئیرز نہیں تھے، مصباح الحق

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے قبل محمد عامر نے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کی خبریں میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

(Visited 18 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں