آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 21th December 2020)

حمل
حالات میں بڑی بڑی تبدیلیاں شروع ہونے کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ آپ کا ذہین ابھی اس طرف نہیں ہے۔ خود کو اس کے لئے تیار کریں اور اپنے غصے پر ہر صورت قابو ڈالیں۔

ثور
جن معاملات میں اصلاح کی ضرورت ہے۔ وہ فوری طور پر کریں۔ ان دنوں آپ کے پاس وقت کم ہے۔ اب حالات صرف اپنے اور اپنے گھر والوں پر توجہ دینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

جوزہ
جن افراد نے جلد بازی میں فیصلے کئے وہ پچھتائیں گے، اب دوسری طرف سے جو معاملہ آئے گا، اس کو دیکھنا ہے۔ اگرآپ کے لئے بہتر ہے تو خبر خود چل کر آپ کے پاس آ جائے گی، ان شاءاللہ

سرطان
موسم بدل رہا ہے۔ آپ کے لئے حالات سازگار ہو رہے ہیں۔ آپ نے اب حکمت عملی سے چلنا ہے جو کہ آپ کے لئے بے حد ضروری ہے، تاکہ اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔

اسد
بندش والی کیفیت پھر پیدا ہو گئی ہے اور آپ کو اس وجہ سے مشکلات کا سامنا ہو سکتاہے۔ اس لئے آپ صدقہ دیں اور فوری طور پر اپنی نظر اتاریں ، بے حد ضروری ہے۔

سنبلہ
آپ کو اب کوئی بڑا فیصلہ لینا ہوگا اور اس میں شاید بہت بڑا رسک ہو، لیکن اللہ پاک سے دعا کرنی ہے کہ اے اللہ جو میرے حق میں بہتر ہے وہ معاملہ آسان فرما دے۔

میزان
آج بڑا اہم دن ہے۔ اس کا اندازہ آپ کو اب ہونے والا ہے۔ کسی وقت بھی بہرحال ابھی کسی نتیجے پر نہ پہنچنے میں کچھ دن ہیں۔ پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ اللہ سے اچھے کی امید رکھیں۔

عقرب
آپ کو ان دنوں اپنی روز نظر اتارنے کی ضرورت ہے۔ ذرا سا بھی لاپرواہی سے کام نہ لیں۔ اس وقت آپ کا ستارہ مشکل میں ہے۔ بلاوجہ کی ٹینشن نے دماغ خراب کر رکھا ہے۔

قوس
بس کریں اب دل کے معاملات کا پیچھا چھوڑ دیں اور اپنے گھر اور روزگار کو دیکھیں۔ آپ کی لاپرواہی اور شرارتیں کسی دن آپ کو کسی بڑے نقصان سے دوچار کر سکتی ہیں۔

جدی
حالات بدل جائیں گے اور آپ کے حق میں ہوں گے۔ آپ بسم اللہ پڑھ کر اپنے مقصد کی جانب قدم تو اٹھائیں۔ آپ کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ آج کا دن کتنا مہربان جا رہا ہے۔

دلو
جن لوگوں نے ادھار لینا ہے، وہ مل جائے گا اور جن لوگوں نے واپس کرنا ہے ان کے لئے بھی سبب بن سکتا ہے مگر آپ کو آج کل حلال اور حرام میں تمیز کرنا بھی ضروری ہے۔

حوت
آپ کو ایک اہم شخصیت کا تعاون حاصل ہو سکتا ہے جو کام کرنا ہے وہ کر سکتے ہیں میرے اللہ نے چاہا تو اس میں بڑی شاندار کامیابی ملے گی۔ عزت میں افہ بھی ہوگا۔

(Visited 100 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں