وزیراعظم کو اب براہ راست کوریج یاد آگئی، یہ شوق بھی پورا کر لیں، خواجہ سعد رفیق

Loading...

ن لیگ نے وزیراعظم عمران خان کا فارن فنڈنگ کیس کی براہ راست کوریج کا چیلنج قبول کرلیا۔

فارن فنڈنگ کیس: سکروٹنی کمیٹی کی کارروائی عوامی سطح پر نہیں ہوسکتی, الیکشن کمیشن

رہنما ن لیگ سعد رفیق نے کہا ہے کہ 6 سال تک اسٹے کے پیچھے چھپنے والے کو آج لائیو کوریج یاد آگئی ہے، عمران خان اپنا یہ شوق بھی پورا کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ برسوں سے وکیلوں کے ذریعے حیلے بہانے کرنے والے عمران خان ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر فارن فنڈنگ کے جوابی پرچے کرارہے ہیں۔

Loading...

ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ ‎ 24 گھنٹے ہوگئے، وزیراعظم اب تک فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اوپن کرنے کی درخواست نہیں دی، عمران صاحب عوام انتظار کر رہے ہیں ، آپ کب اپنے اعلان پر عمل کریں گے، ‘آن کیمرہ’ بیان کچھ اور ہے اور پچھلے دروازے سے این آر او لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ کی اسکروٹنی ہو اور کارروائی براہ راست نشر بھی کی جائے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں