ضمنی الیکشن میں ہار کے بعد حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتہ چل گیا، مریم نواز

نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ہر چیز پر قبضے اور تمام سپورٹ کے باوجود ہار گئے۔

عمران نیازی کی منزل ریاست مدینہ نہیں بلکہ ریاست ہٹلر ہے، احسن اقبال

ڈسکہ روانگی سے قبل مریم نواز نے کہا کہ عوام نے ووٹ چور حکومت کے خلاف فیصلہ دیا، ڈسکہ میں عوام نے ووٹ کو عزت دی اور پریزائیڈنگ افسروں نے بکنے سے انکار کر دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین نے سیٹ کی خاطر 2 جانیں لے لیں، پتا ہوتا کہ یہ جانیں لیں گے تو ن لیگ ایسے ہی سیٹیں دے دیتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہر چیز پر قبضے اور تمام تر سپورٹ کے باوجود ضمنی الیکشن ہار گئے۔

(Visited 4 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں