آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 22th December 2020)

حمل
پریشانیاں ان دنوں سر پر سوار ہیں روزانہ کوئی نئی بات سامنے آ جاتی ہے جو دماغ خراب کر دیتی ہے۔ ابھی تو استخارے کی مدد سے اور صدقہ دے کر چلنے کا مشورہ ہے۔

ثور
سمجھ کچھ نہیں آ رہا دماغ بالکل ساتھ نہیں دے رہا ہر وقت فضول قسم کی باتوں کا اس پر قبضہ رہتا ہے۔ ان حالات میں بس یا حی یا قیوم کا کثرت سے ورد کریں۔

جوزہ
جو کام بھی کرنا چاہتے ہیں ہوتا ہی نہیں عین موقع پر آکر رکاوٹ کھڑی ہو جاتی ہے اس لئے آپ صرف صدقہ دیں اور توبہ کر کے خوب دل لگا کر دعا کریں بس۔

سرطان
دعا ہی سب سے بڑا وظیفہ ہے اس کو استعمال کریں اللہ پاک بڑا مہربان ہے وہ نکال دے گا اس مشکل سے آپ کو جس میں آپ کافی دنوں سے گرفتار ہیں۔

اسد
اس وقت روز گار میں مشکلات آ رہی ہیں اور سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کیا جائے آپ وقت صرف بعد نماز مغرب سورة واقعہ پڑھنے کا مشورہ ہے روزنہ یہ عمل کریں۔

سنبلہ
ایک اہم راستہ کھل سکتا ہے اگر قسمت نے پورا ساتھ دیا تو اس وقت حالات بڑے اہم طریقے سے آپ کے حق میں جا رہے ہیں۔ ان کا پورا فائدہ اٹھانا آپ کا حق ہے۔

میزان
آپ کو اللہ اپنے مقصد میں کامیاب کرے آج چند گھنٹوں کے لئے مشتری زائچے میں آ رہا ہے جو کئی کاموں کو بحکم اللہ سیدھا کرنے میں بے حد مدد گار ثابت ہوگا۔

عقرب
آپ جس بھی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ابھی اس کے رزلٹ کے لئے اتنظار کرنا ہوگا اور آپ کی جو بھی رقم بلاک تھی وہ دو تین یوم میں ان شاءاللہ مل جائے گی۔

قوس
حالات بدل رہے ہیں اور امید ہے کہ آپ کے لئے کسی بہتری تبدیلی کی خوشخبری بھی لا رہے ہیں۔ کوئی اہم شخصیت آپ کا ساتھ دے سکتی ہے کئی معاملات میں بہتری کے لئے۔

جدی
نوکری کو کوئی خطرہ نہیں ہے آپ ڈٹ کر اپنا کام کریں اس وقت آپ کی پوزیشن مضبوط ہے اور کوئی ان شاءاللہ آپ پر حاوی بھی نہیں ہو سکتا فکر نہ کریں۔

دلو
پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت اپنے انر سے نکالیں آپ کی اسی عادت سے ہمیشہ کامیابی کے قریب جا کر آپ کو ناکام کیا ہے۔ اب بھی ایسا ہی خطرہ نظر آتا ہے۔

حوت
آپ بالکل بھی نہ گھبرائیں جو آپ کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ یا جس طرف سے خطرہ ہے وہ اپٓ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اس وقت صورتحال آپ کی اچھی پوزیشن کی گواہی دے رہی ہے۔

(Visited 21 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں