یہ لوگ روحوں کی آواز کیسے سن سکتے ہیں…. ؟

روحوں

لندن کی ڈﺭﮨﯿﻢ یونیورسٹی کے ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے انہوں نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا لوگ روحوں کی آوازیں سن سکتے ہیں. ان ماہرین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگوں کا دعویٰ ہے کہ وہ روح کی آواز سن سکتے ہیں.

ہم نے اس بات کو درست یا غلط ثابت کرنے کے لیے ان لوگوں سے مختلف سوالات پوچھیں ہیں اور یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ یہ لوگ مردہ لوگوں کی آوازیں کس طرح سنتے ہیں.

ایسے لوگ جنہوں نے اس بات کا دعویٰ کیا تھا کہ وہ روحوں کی آواز سن سکتے ہیں ان میں سے44 فیصد لوگوں نے یہ کہا کہ انہیں جو قریبی لوگ فوت ہوچکے ہیں انہیں ان کی روحوں کی آوازیں سنائی دیتی ہیں اور ان میں سے 65 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہیں ایسا لگتا ہے کہ آوازیں ان کے سر کے اندر آتی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں.جبکہ 31 فیصد لوگوں کا یہ کہنا تھا کہ ہمیں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ آواز ہمارے اردگرد کہیں سے آرہی ہیں.

loading...

ناک یا کان چھدوانے کا خواتین کو کیا فائدے ہوتا ہے…. ؟

ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق اکثر لوگوں نے یہ اعتراف کیا ہے کہ اس کی آوازیں سننے کا پہلا تجربہ انہیں 20 سے 22 سال کی عمر میں ہوا تھا لیکن ان تمام لوگوں میں ایک بات مشترک سامنے آئی کہ جب یہ لوگ کسی کام میں مصروف ہوتے ہیں یا کسی بھی چیز میں مگن ہوتے ہیں اور اپنے اردگرد سے بےخبر ہوتے ہیں اور ہمیں اپنے اردگرد چیزوں اور سرگرمیوں کا احساس ہی نہیں رہتا . لیکن جب یہ اکیلے ہوتے ہیں تو انہیں اس طرح کی آوازیں اس وقت سنائی دیتی ہیں.

یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ کوئی شخص جو مرنے والے شخص کی آواز سن سکتا ہے اس سوال کا جواب ماہرین نے یہ دیا ہے کہ سائنس کے مطابق روحانیت ایک مذہبی تحریک ہے. تصور یہ ہے کہ انسانی جسم میں روح موجود رہتی ہیں اور جب انسان مر جاتا ہے تو تب بھی روحیں موجود رہتی ہیں اور اگر روحوں کی آواز سنی ہو تو روحانی وسیلے کے ذریعے ان سے بات کی جاسکتی ہے.

(Visited 72 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں