‘اپنی پسند کے جج لگانا اپوزیشن کی عدات رہی ہے، ان کو کوئی شرم اور حیا نہیں ہے’

Loading...

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو متنازعہ بنانے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پسند کے جج لگانا اپوزیشن کی عدات رہی ہے، ان کو کوئی شرم اور حیا نہیں ہے۔

براڈشیٹ سکینڈل: پی پی اور ن لیگ کی جسٹس (ر) عظمت سعید کی تقرری کی مخالفت

گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپنے گناہوں کا حساب دینے کے بجائے جان بوجھ کر معاملے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ اس معاملے میں کس کا نام سامنے آئے گا؟ حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اہم مسئلہ اپنی جگہ پر رہتا اور دوسری غیر ضروری باتوں پر بحث ہوتی ہے۔ جو ثبوت اور کردار سامنے آئیں گے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کس کا نام سامنے آئے گا۔

Loading...

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ جان بوجھ کر اس معاملے کو متنازعہ بنا رہے ہیں۔ یہ تو ہمیشہ سے ان کی عادت رہی ہے کہ اپنی پسند کے ججز چاہیں۔ اپوزیشن بجائے اس کہ اپنے گناہوں کا جواب دے۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں