آج کل

موت سے پہلے انسان کو کیا نظر آتا ہے ۔۔۔؟

ماہرین یہ بات جانے کی مسلسل کوشش کرتے آرہے ہیں کہ جب انسان کی موت کا وقت قریب آتا ہے تو اس کو کیا محسوس ہوتا ہے؟ اس کو کیا نظر آتا ہے؟ اس سوال کا کوئی جواب دینا تو ممکن نہیں لیکن پھر بھی ماہرین اپنی کوششوں سے مختلف جوابات پیش کر چکے ہیں۔

اسی موضوع کے متعلق بیلجیئم کے ماہرین نے ایک ریسرچ پیش کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں یہ انکشاف ہوا ہے کہ موت کے قریب انسان کو چار بڑی باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ذہنی سکون

لوگوں میں موت کے حوالے سے کافی خوف موجود ہوتا ہے لیکن جب انسان مرنے کے قریب ہوتا ہے تو اس کو کچھ دیر پہلے ایک ذہنی سکون ہوتا ہے۔ ماہرین نے ایسا صرف 80 فیصد لوگوں میں رپورٹ کیا ہے.

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب انسان کے مرنے کا وقت قریب آتا ہے تو کچھ لوگوں کو تیز روشنی نظر آتی ہے جیسے کہ وہ ایک سرنگ کے قریب ہیں اور وہاں سے روشنی باہر آ رہی ہے۔ تحقیق میں 70 فیصد لوگوں میں اس احساس کو رپورٹ کیا لیکن ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ جس سے میں آکسیجن کی کمی کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے یا کسی دماغی سرگرمی کے متاثر ہونے کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے

ایک منٹ میں گہری نیند، کیسے ممکن ہے؟

مردہ لوگوں کا دکھائی دینا

ماہرین نے تحقیق میں یہ بات بھی دریافت کی ہے کہ 65 فیصد لوگوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ انہیں مرنے سے پہلے روح نظر آتی ہیں ایسے افراد جو پہلے وفات پا چکے ہوتے ہیں وہ لوگ مرنے والے شخص کے خواب میں آتے ہیں۔

ٹائم لائن

ایسا شخص جو موت کے قریب ہوتا ہے ماہرین نے اس کے متعلق بہت سے تجربات کو رپورٹ کیا ہے لیکن ان میں سے 22 فیصد میں ایک ایسی ٹائم لائن سامنے آئی اس ٹائم لائن کا آغاز عام طور پر انسان کی جسم سے روح نکلنے کے تجربے سے ہوتا ہے جس کے بعد اس کو روشن دکھائی دیتی ہے اور پھر اس کو سکون محسوس ہوتا ہے۔

دیگر تجربات

اس کے علاوہ بھی کچھ لوگوں نے مختلف قسم کے تجربات کو رپورٹ کیا جیسے کہ وہ کسی ایسے مقام کی طرف جا رہے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہے اور اس کے علاوہ وہ اپنی زندگی کو اپنے ہاتھوں سے جاتا ہوا دیکھ رہے ہوتے ہیں یا کوئی ایسی چیز جو ان کا پیچھا کر رہی ہے اور وہ مسلسل بھاگ جا رہے ہیں اور انہیں اندھیرے کے علاوہ کچھ دکھائی نہیں دے رہا ۔

(Visited 94 times, 1 visits today)

Comments

comments