پی سی بی چیئرمین اور گورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

پی سی بی چیئرمین
Loading...

لاہور: پی سی بی چیئرمین اور گورننگ بورڈ ممبران کے اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں جس کے مطابق احسان مانی کے گزشتہ چھ ماہ میں 57 لاکھ سے زائد اخراجات رہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ تفصیل کے حساب سے بورڈ سربراہ کی رہائش کیلئے 22 لاکھ سے زیادہ کا کرایہ ادا کیا گیا جبکہ ایک لاکھ سے زیادہ کا خرچ پیٹرول کی مد میں آیا اور ڈرائیور کو چار لاکھ روپے تنخواہ دی گئی، ان اخراجات میں ایک لاکھ 61 ہزار کے یوٹیلٹی بلز بھی شامل ہیں۔

سکیورٹی سٹاف اور دوسرے ملازمین کو مجموعی طورپرساڑھے تین لاکھ کے قریب تنخواہ دی گئی جبکہ 81 ہزار میڈیکل کی مد میں خرچ ہوئے، بیرون ملک ڈیلی الاؤنس، رہائش، سفر اور اہلیہ کے سفر پر مجموعی طور پر 11 لاکھ 50 ہزارکی رقم ادا کی گئی۔ ڈومیسٹک سفر، رہائش، اہلیہ کے سفرسمیت نو لاکھ 67 ہزارسے زیادہ کی ادائیگی کی گئی۔

Loading...

مصباح الحق کی کوچنگ میں میرا سال بہت اچھا گزرا ہے، محمد حفی

پی سی بی کے مطابق دولاکھ 27 ہزار بزنس انٹرٹینمنٹ کے شامل ہیں البتہ احسان مانی پی سی ایل کے ساتھ گورننگ بورڈ میٹنگ الاؤنس نہیں لے رہے، یاد رہے کہ جولائی 2019ءسے جون 2020ءتک احسان مانی کے مجموعی اخراجات ایک کروڑسے زیادہ تھے۔

دریں اثنا گورننگ بورڈ ممبران پر 31 دسمبر 2020ءتک چھ لاکھ، 98 ہزار خرچ ہوئے ہیں، بورڈ ممبران نے ایک لاکھ 80 ہزار ڈیلی الاﺅنس وصول کیا، رہائش پرایک لاکھ 61 ہزار خرچ ہوئے، میٹنگ الاﺅنس ایک لاکھ 90 ہزاردیا گیا،ہوائی اور زمین سفری اخراجات ایک لاکھ 67 ہزارسے زیادہ رہے۔

(Visited 16 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں