کرونا وائرس سے مزید 43 افراد جاں بحق،1900نئے مریض رجسٹرڈ

نئے مریض

ملک میں کورونا سے مزید 43 افراد انتقال کرگئے اور 1900 سے زائد نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 40403 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1927 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 43 ہلاکتیں ہوئیں۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت آنے کی شرح 4.8 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 745 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 52 ہزار 158، سندھ میں 2 لاکھ 39 ہزار 186، خیبر پختونخوا میں 64 ہزار 651، بلوچستان میں 18 ہزار 696، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 899، اسلام آباد میں 40 ہزار 548 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 753 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 75 لاکھ 61 ہزار 977 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 839 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 82 ہزار 771 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 362 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

حکومت کا ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافہ

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 204 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 523، سندھ میں 3 ہزار 855، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 823، اسلام آباد میں 461، بلوچستان میں 192، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 248 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں