ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام رحیم نے عمران خان پر بھڑاس نکال دی

ارباب غلام
Loading...

سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم عمر کوٹ کے ضمنی انتخاب میں شکست پر وزیر اعظم عمران خان پر برس پڑے۔

عمر کوٹ میں صوبائی حلقے سے شکست پر کارکنوں سے خطاب میں ارباب غلام رحیم نے عمران خان پر بھڑاس نکالی اور کہا کہ پہلی بار دیکھا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت سے بالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اربوں روپے چھین کر واپس لانے کا بھی کہا تھا اور یہ بھی کہا کہ یہ کردوں گا وہ کر دوں گا، لیکن ڈھائی سال گزر گئے کیا کیا اب تک؟

loading...

بجلی کی قیمت اس لیے بڑھائی کہ ملک پر مزید قرضے نہيں چڑھا سکتے، وزیراعظم

سابق وزیر اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ ہمارے خلاف کارروائیاں کی گئیں لیکن عمران خان تحفظ نہیں دے سکے، اگر آپ تحفظ نہیں دے سکتے تو الیکشن میں کیوں کھڑا کرواتے ہو؟

دوسری جانب ارباب غلام رحیم نے گورنر سندھ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہمارے خلاف کارروائیوں پر گورنر سندھ کو فون کرتے ہیں تو کہتے ہیں کہ میں ذرا امّی سے پوچھ کر آؤں، اگر یہی حشر رہا تو آئندہ انتخابات میں آپ کا کوئی ساتھ نہیں دے گا

(Visited 20 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں