ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، اعظم سواتی

بزنس ماڈل
Loading...

لاہور: وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ریلوے کو بزنس ماڈل کے تحت چلائیں گے، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو اب گریڈ کرنے کیلئے ماہرین کی خدمات لیں گے۔

وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں اوور ٹائم کام کرنے والے والے مزدور کو بونس ملتا ہے، ملازمین کو سہولتیں فراہم کئے بغیر کارکردگی میں بہتری نہیں لائی جاسکتی۔

انہوں نے کہاکہ ملک کاایک اعشاریہ تین ٹریلین روپے ریلوے میں ڈوب چکا ہے،فریٹ ٹرینوں پر بھر پور توجہ دی جارہی ہے، فریٹ ٹرینوں کے بزنس کو 36ارب روپے تک لے جانے کا ہدف ہے،

loading...

فارن فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت ہوگی، الیکشن کمیشن

وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم سے 100دن کاحساب مانگا گیا مگر 30 سال سے تباہی مچانے والوں سے کسی نے نہیں پوچھا، مجھے ایک سال دیں پھر میرا محاسبہ کریں۔

(Visited 11 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں