حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سےگرچکے، شبلی فراز

دھاندلی
Loading...

اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ منتخب حکومت گرانےکی خواہش رکھنے والے عوام کی نظروں سے گرچکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم تحریک نہیں رہی اس کی جان نکل چکی، اپوزیشن کے پاس صرف مایوسی اور ناکامی باقی رہ گئی ہے، منتخب حکومت گرانے کی خواہش رکھنے والےعوام کی نظروں سے گرچکے.

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ (ن) لیگی رہنما بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، وہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے، براڈ شیٹ معاملے نے این آراو کی سیاست کو آشکار کیا، اپوزیشن کے لیے براڈ شیٹ پاناما ٹو ثابت ہوا۔

Loading...

ضمنی الیکشن میں شکست پر ارباب غلام رحیم نے عمران خان پر بھڑاس نکال دی

وفاقی وزیر نے کہا کہ پختہ عزم اور ثابت قدمی عمران خان کی پہچان ہے، جب عمران خان غریبوں کے لئے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنارہے تھے، اس وقت نواز شریف اور آصف زرداری غریبوں کو لوٹ کر ایون فیلڈ اور سرے میں محل تعمیر کر رہے تھے، قوم کا مال لوٹنے والے قومی مجرموں کو حساب دینا ہوگا۔

(Visited 3 times, 1 visits today)
Loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں