کرونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق، 1050 نئے مریض رپورٹ

نئے مریض

اسلام آباد: کرونا وائرس سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی۔ پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 73 ہزار 384 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 50 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 68 ہزار 348، سندھ میں 2 لاکھ 56 ہزار 445، خیبر پختونخوا میں 71 ہزار 146، بلوچستان میں 18 ہزار 993، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 951، اسلام آباد میں 43 ہزار 623 جبکہ آزاد کشمیر میں 9 ہزار 878 کیسز رپورٹ ہوئے۔

loading...

ملک بھر میں اب تک 87 لاکھ 52 ہزار 533 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 33 ہزار 978 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 5 لاکھ 36 ہزار 243 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 616 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 41 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہزار 658 ہوگئی۔ پنجاب میں 5 ہزار 237، سندھ میں 4 ہزار 293، خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 43، اسلام آباد میں 493، بلوچستان میں 199، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 291 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں