ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک، جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی ،شبلی فراز

سینٹ انتخابات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارا ووٹ بینک اوپر جارہا، ان کا ووٹ بینک نیچے جارہا ہے،

دھاندلی کرتے ہیں، کرپشن کرتے ہیں اور پھر نیوز کانفرنس کرتے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ آپ آج دھاندلی کا بھاشن دے رہے ہیں، ن لیگ نے خود 23 حلقوں میں دوبارہ الیکشن کا کہا تھا، سیاست کی خریدوفروخت کی روایت قائم کرنیوالی پارٹی سیخ پا ہے۔

ن لیگ جو الیکشن جیتے وہ ٹھیک، جو ہارے وہاں دھاندلی ہوئی،ان کی لیڈرشپ جھوٹ پرمبنی بیان دیتی ہے، ان کی تربیت دھوکا، فریب، جعلسازی، دھونس پر کی گئی۔

loading...

سندھ میں گورنر راج کا کوئی ارادہ نہیں وفاق کی رٹ قائم کی جائے گی، گورنر سندھ

انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے طریقہ کار کو رائج کرانا چاہتے ہیں، الیکشن کی شفافیت سے متعلق آپ کا دہرا معیار کیوں ہے؟ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ چیلنجز قبول کیے، خریدوفروخت، دھونس، دھاندلی ن لیگ کا طرہ امتیاز ہے، قوم پوچھے یہ کیوں اوپن ووٹنگ کی مخالفت کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوپن ووٹنگ کی مخالفت وہ کرتا ہے جس کا خریداری کا ارادہ ہو، دوبارہ انتخاب کا فیصلہ ہم نے نہیں،الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، شبلی فراز نے کہا کہ رانا ثنااللہ اور جاوید لطیف جیسے لوگوں نے امن خراب کیا، نوشہرہ میں بھی ہمارے امیدوار نے اعتراضات جمع کرائے ہیں، یہ لوگ لین دین، اغوا اور دھاندلی کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

(Visited 7 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں