پرویز رشید ایک سوچ اور نظریے کا نام ہے، مریم نواز

پرویز

لاہور: مریم نواز نے کہا ہے کہ ‏پرویز رشید ایک فرد کا نہیں، سوچ اور نظریے کا نام ہے۔

پرویز رشید کے نااہل ہونے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز رشید جمہوریت کی ایک روشن علامت کا نام ہے،

ایسی علامتیں ہر حال میں زندہ رہتی ہیں، وہ کل بھی پارٹی کا اثاثہ تھے، آئندہ بھی نواز شریف کے معتبر ساتھی اور جمہوریت کے جانباز سپاہی کی حیثیت سے سرمایہ رہیں گے۔

پاکستانی ردالفساد کا سپاہی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

یاد رہے الیکشن ٹریبونل نے مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید کی ریٹرننگ آفیسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ ٹربیونل نے بھی پرویز رشید کو سینٹ الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا۔

(Visited 8 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں