منی لانڈرنگ ریفرنس : ضمانت کی درخواست پر حمزہ شہباز کے وکلا کے دلائل مکمل

دلائل

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے،

عدالت نے نیب کے وکلا کو کل حتمی دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے کاروائی کل تک ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ کی گرفتاری کے 17 ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی، سپریم کورٹ میں 10 ماہ تک ضمانت کی درخواست زیر التوا رہی.

عدالت عظمی نے نیب کے پرانے ترین کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دیا۔ سپریم کورٹ 20 ماہ کی تاخیر کرنے پر نیب کے کیسز میں ملزموں کو ریلیف دے چکی ہے۔.

الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ پارٹی فنڈز کے نام پر ملزمان پیسے لیتے رہے،مشکوک ترسیلات تھیں، الیکشن کا ریکارڈ، 4 بے نامی کمپنیوں اور دیگر کا ریکارڈ اکٹھا کرنے میں وقت لگا۔ نیب کو اگر 6 ماہ کا وقت دیا جائے تو کیس کا ٹرائل مکمل ہو جائے گا، لاہور میں 5 نئی عدالتیں آ رہی ہیں تو یہ سنیارٹی والا معاملہ ہی حل ہو جائے گا۔

درخواست گزار حمزہ شہباز کے وکلا کے دلائل مکمل ہوئے تو عدالت نے نیب وکلا کو کل تک حتمی دلائل مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کارروائی ملتوی کر دی۔

(Visited 11 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں