ڈسکہ کے عوام نے نون لیگ کو تاریخی دھول چٹادی، فردوس عاشق اعوان

لاہور: معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ مسلم لیگ نون نےالیکشن کےبجائےہمیشہ سلیکشن پرتوجہ دی، ڈسکہ کےعوام نےنون لیگ کوتاریخی دھول چٹادی۔

الیکشن ٹربیونل نے پرویز رشید کو سینیٹ الیکشن کیلئے نا اہل قرار دے دیا

وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن آفس میں نون لیگ نےپینترےبدلے، وزیرآباد،نوشہرہ میں ن لیگ کوالیکشن صاف شفاف دکھائی دیا، ڈسکہ میں ہارنےپرنون لیگ کوالیکشن دھاندلی زدہ لگا۔ جرائم پیشہ افرادکی پشت پناہی کےباوجودنون لیگ کوڈسکہ میں شکست ہوئی۔

ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مریم نوازنےڈسکہ میں جیت کاٹویٹ کیا،دھاندلی کاذکرتک نہیں کیا، ڈسکہ شہرسےگدی نشینی اورجانشینی کی سیاست کاجنازہ نکل گیا۔ان کےاندرظرف ،جرات ہےنہ اخلاقی ہمت، ڈسکہ الیکشن پرنون لیگ کی امیدوں پرپانی پھرگیا۔

(Visited 2 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں