کرونا وائرس سے مزید 58 افراد جاں بحق، 1873 نئے مریض رجسٹرڈ

کرونا وائرس سے

اسلام آباد: کرونا وائرس سے 58 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 914 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 873 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 54 ہزار 717، سندھ میں 2 لاکھ 42 ہزار 54، خیبر پختونخوا میں 65 ہزار 740، بلوچستان میں 18 ہزار 754، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 902، اسلام آباد میں 40 ہزار 892 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 855 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 77 لاکھ 22 ہزار 829 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 587 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 90 ہزار 126 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 228 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

loading...

آئین پاکستان کے مطابق وزیراعظم یا کسی وفاقی عہدیدار کو جوابدہ نہیں، مراد علی شاہ

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 376 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 608، سندھ میں 3 ہزار 900، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 848، اسلام آباد میں 468، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 257 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 8 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں