کرونا ویکسین لگوا کر آئیں اور ڈسکاؤنٹ پائیں

ڈسکاؤنٹ

ابو ظہبی: دبئی کے ریستورانوں نے ایسے صارفین کے لیے 10 سے 20 فیصد رعایت دینے کی پیش کش کی ہے جو کرونا ویکسین لگوا چکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر دبئی کے تین بڑے ریسٹورینٹس نے اپنے ایسے صارفین کے لیے ڈسکاؤنٹ کا اعلان کیا ہے جو کرونا ویکسین کی پہلی یا دوسری خوراک بھی لگوا چکے ہیں۔

کرونا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگوانے کے بعد ریسٹورینٹ آنے والے شہریوں کو قیمتوں میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی، اسی طرح دوسرا ٹیکہ لگوا کر کورس مکمل کرنے والے صارفین کو 20 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

یہ شخص 60 سال سے کیوں نہیں نہایا ….؟

ان ریسٹورینٹس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ان رعایتوں کو ’’ محبتیں پھیلائیں‘‘ اور ’’ رونا نہیں‘‘ کے سلوگن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ صارفین کو رعایت حاصل کرنے کے لیے میڈیکل سرٹیفیکٹ جمع کرانا ہوں گے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مہلک وبا کیخلاف چینی کمپنی سینو فارم اور امریکی کمپنی فائزر کی کرونا ویکسین کی منظوری دی جاچکی ہیں اور ویکسی نیشن کا آغاز گزشتہ ماہ ہی ہوگیا تھا۔

(Visited 13 times, 2 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں