آپ کا دن کیسا گزرے گا؟ –( 27th December 2020)

حمل
آپ ان دنوں جو قدم اٹھائیں استخارے کی مدد سے اٹھائیں جس مقام زائچہ ہے آگے چل کر کیا ہو سکتا ہے۔ ابھی کچھ کہنا مشکلہ ے اس لئے آپ کو خاموش رہنے کا مشورہ ہے۔

ثور
آپ دوسرے کاموں مںی زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں اور اپنے اصل مقصد سے ہٹ گئے ہیں ابھی سب کام چھوڑ کر صرف مقصد کی جانب آ جائیں تو زیادہ بہتر ہے اس وقت غلطی نہیں کرنی۔

جوزہ
آپ دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر جو کام کر رہے ہیں وہ بڑا ہی مشکل اور پریشانی لا سکتا ہے آپ کے لئے واپسی اور توبہ کا دروازہ ہر وقت کھلا ہوا ہے اس پر جلدی سے کام ضرور لیں۔

سرطان
استخارے کی مدد سے چلنے کا مشورہ ہے ستاروں کی پوزیشن کیا ہے اس کا کچھ اندازہ نہیں ہے کیونکہ وہ ایک جگہ قیام ہی نہیں کر پا رہے آپ کا دماغ بھی بوجھل ہے صدقے کی ضرورت ہے۔

اسد
عزت میں ان شاءاللہ اضافہ ہوگا بس اپنی سطح سے نیچے آنے کی ضرورت ہے تاکہ تکبر جیسی صورتحال ختم ہو سکے جو لوگ ایسا نہیں کریں گے وہ اپنے لئے مشکلات پیدا کر لیں گے۔

سنبلہ
آج پھر خانگی امور میں نئی بات سامنے آ سکتی ہے آپ کو مشورہ ہے کہ خود کو ان معاملات سے دور کر لیں اور کوشش کریں کہ اب اپنی دنیا بنا کر صرف اس پر چلیں صبر و تحمل کے ساتھ۔

میزان
اگر اتنے اچھے وقت میں بھی آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں آ رہا تو پھر سمجھ لیں کہ کسی جگہ پر کچھ گڑ بڑ ضرور ہے جو آپ استخارے سے مدد لے سکتے ہیں اور ابھی رسک بالکل نہ لیں۔

عقرب
آپ کے ستارے اب سیدھے ہوتے جا رہے ہیں اور جس سمت یہ سفر کر رہے ہیں اس میں آپ کافی فائدے میں رہیں گے مگر ابھی جلد بازی نہیں کرنی جو ملے شکر ادا کر کے رکھ لیں۔

قوس
کسی بھی انجانی چیز کا جو خوف آپ کے اندر ہے اس کو نکال دیں میرے اللہ نے چاہا تو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے ان دنوں خاص طور پر اپنے روز گار پر توجہ دینی ہے۔

جدی
آپ و اس وقت اپنوں کی شدید مخالفت کا سامنا ہے آپ کی خاموشی ہی آپ کو ان مشکلات سے دور رکھے گی اگر ایسا نہ کیا تو کوئی بڑا نقصان ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

دلو
جو لوگ کسی کی باتوں میں آکر اپنی سمت کو تبدیل کر رہے ہیں وہ اچھی طرح غور و فکر ضرور کر لیں۔ اس سے کسی بڑے نقصان سے بھی بچ جائیں گے اور لوگ بھی نظروں میں ہوں گے۔

حوت
آپ بار بار اپنے دماغ پر کوئی نہ کوئی فکر سوار کر لیتے ہیں اور اس کی وجہ سے صحت پر بھی اس کے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس لئے بس سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں اور خاموش ہو جائیں۔

(Visited 89 times, 1 visits today)
loading...

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں