کرونا وائرس : سندھ میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے
کراچی : سندھ کے محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کی ویکسین کیلئے صوبے بھر میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کر دیئے گئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کے لیے کراچی میں 9 سینٹر قائم کئے گئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے ساؤتھ، سینٹرل اور ایسٹ اضلاع میں 2، 2 ویکسینیشن سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔
‘مولانا بیرونی ایجنٹ کے طور پر پیسہ لے کر ملک میں امن و امان خراب کر رہے ہیں’
محکمہ صحت سندھ کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبے کے دیگر 5 شہروں میں 1، 1 ویکسینیشن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
(Visited 8 times, 1 visits today)
loading...
Comments
Load/Hide Comments