کرونا نے مزید 64 افراد کی زندگی نگل لی

کرونا نے

اسلام آباد: کرونا نے 64 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار 514 ہوگئی۔

پاکستان میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 39 ہزار 387 ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 910 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 55 ہزار 805، سندھ میں 2 لاکھ 43 ہزار 683، خیبر پختونخوا میں 66 ہزار 198 بلوچستان میں 18 ہزار 788، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 906، اسلام آباد میں 41 ہزار 76 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 931 کیسز رپورٹ ہوئے۔

حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، شبلی فراز

ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 4 ہزار 935 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 40 ہزار 821 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 4 لاکھ 94 ہزار 578 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 147 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کرونا نے ایک دن میں 64 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 514 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 661، سندھ میں 3 ہزار 957، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 870، اسلام آباد میں 472، بلوچستان میں 193، گلگت بلتستان میں 102 اور آزاد کشمیر میں 259 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(Visited 14 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں