پاکستان میں‌اگلے ہفتے سے ویکسینیشن شروع کرنیکا اعلان

ویکسینیشن

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اگلے ہفتے سے کرونا وائرس کی وبا کے سدباب کیلئے ویکسینیشن شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں اسد عمر نے کہا ہے کہ ‏پاکستان میں 600 ویکسینیشن سینٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔ ویکسینیشن کا نظام قائم کر دیا گیا ہے۔ ملک میں سیکڑوں ویکسینیشن مراکز کوویڈ ویکسین لگائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی پہلی لہر کی طرح عوام کو اب بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکشاپ سے ویڈیو لنک خطاب کے ذریعے کیا۔

‘زیادہ تر ترقی پذیر ممالک کی طرح پاکستان کورونا سے انتہائی بری طرح متاثر ہوا

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے عوام کو حقائق سے آگاہی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ویکسین سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائے گی وہ عوام کو مفت میسر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ کرونا ویکسینیشن کیلئے 4 لاکھ ہیلتھ ورکرز رجسٹر ہو چکے ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ چین نے پاکستان کو ویکسین کی5 لاکھ خوراکیں عطیہ کی ہیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(Visited 6 times, 1 visits today)

Comments

comments

اپنا تبصرہ بھیجیں